لاہور(خبرنگار)شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی بروقت یقینی بنانے کیلئے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی خود فیلڈ میں متحرک ہیں۔ بابر صاحب دین نے گلبرگ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ورکرز کی حاضری، صفائی انتظامات کو چیک کیا۔صفائی کے ناقص انتظامات پر زونل آفیسر عبدالمنان کو فوری طور پر معطل کر دیا جبکہ ٹاؤن منیجر چوہدری اسلم کو شوکاز نوٹس اور فائنل وارننگ جاری کر دی گئی۔