نوجوانوں کو مہارت سے لبریز کرکے روزگار کیلئے تیار کرنابڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے:پروفیسر خالد محمود 

لاہور(لیڈی رپورٹر ) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جن کو مہارت سے لبریز کرکے روزگار کیلئے تیار کرنابڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق میں شعبہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ حکومت پنجاب اور بینک آف پنجاب کے اشتراک سے چیف منسٹریوتھ انیشیئٹیو کے تحت طلباؤطالبات کو موٹر بائیکس کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے وحید شہید حال میں خطاب کررہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن