دین اسلام ،بھائی چارے ،انسانیت کی اعلیٰ قدروں کا تحفظ کرتا ہے:حسن محی الدین 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا مشاورتی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو ا۔چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ دین اسلام انسانوں کے درمیان بھائی چارے کی فضا قائم اورانسانیت کی اعلیٰ قدروں کا تحفظ کرتا ہے۔تحریک منہاج القرآن اپنے قیام سے لے کر اب تک دنیا کو امن،محبت اور بھائی چارے کا پیغام دے رہی ہے۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ہمیشہ کہا کہ کارکنان امن و اتحاد و یکجہتی کے سفیر بنیں۔تحریک منہاج القرآن علم، اخلاق، تربیت، تحقیق اور عقائد صحیحہ کو زندہ کرنے کی تحریک ہے۔ دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی اکرمؐ کی سیرت طیبہ کے سانچے میں ڈھالنا ہو گا۔آپؐ کی سیرت طیبہ کا ہر گوشہ تا قیامت ذریعہ رہنمائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن