اقوام متحدہ اسرائیلی مسلم نسل کشی کوروکنے کیلئے کردار ادا کرے:شیخ انوارالحق 

Apr 19, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر ) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اسرائیل کو غزہ میں مسلم نسل کشی روکنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ اسرائیل نے مذہبی انتہاپسندی میں تمام حدیں پار کردی ہیں۔ اسرائیلی مظالم دیکھ کر انسانیت بھی شرما گئی ہے۔ اسرئیل ناجائز ریاست ہے جو غزہ میں مسلم نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم کررہی ہے۔ انسانی حقوق کی علمبردارتنظیمیں غزہ میں اسرائیلی بربریت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ سلامتی کونسل کی قرار دادا اور عالمی عدالت کے فیصلے کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پاؤں تلے روند دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی قرار داداور عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونا دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ ملیا میٹ ہوچکا ہے۔ ہسپتال شہر اور رہائشی آبادیا ں مکمل تباہ کردی ہیں۔ خوراک لیجانے والی گاڑیوں اور این جی اوز کے کارکنوں کو بھی قتل کرکے خوف پھیلایا جارہا ہے۔ شیخ انوارالحق نے اپیل کی کہ پوری امت مسلمہ خریداری میں اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے۔

مزیدخبریں