لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ بے نامی ٹولے نے ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کی عزت و مرتبے کا لحاظ کیے بغیر جس غیر ذمہ دارانہ روئیے کا مظاہرہ کیا وہ قابل شرم ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غیر ملکی سفراء اور قابل قدر ججز کی۔ موجودگی میں صدر مملکت کے خطاب میں خلل ڈالنے اور شور شرابہ کرنیوالے نیازی ٹولے اور انکے سرخیلوں کو شرم ڈے ڈوب مرنا چاہیے۔ کسی بھی مہذب معاشرے اور جمہوریت میں اس قسم کے غیر پارلیمانی رویوں کی گنجائش نہیں ہوتی۔