لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے سکول آف لبرل آرٹس کے تحت 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع ’’علمیات محیط: بے زبانوں کو زبان دینا ‘‘ تھا۔ کانفرنس کا مقصد پاکستان میں پسماندہ علمی علوم کی ادبی اور لسانی نمائندگی پر روشنی ڈالنا اور اسکو فروغ دینا ہے۔کانفرنس کا انعقاد پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس، ڈیجیٹل فوک وزڈم پروجیکٹ اور الکتاب کے باہمی اشتراک سے کیا گیا جو کہ علمی تبادلے کو فروغ دینے کی اجتماعی کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ کانفرنس میں 60 سے زائد تحقیقی مقالے بھی پیش کیے گئے۔ لبرل آرٹس سے متعلق چیلنجز کا حل تلاش کرنے کے لیے پینل ڈسکشنز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز سلطان ایم نواز ناصر نے اسلام آباد سے بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں شرکت کی۔جبکہ قومی اور بین الاقوامی مقررین میں ڈاکٹر کلیئر پاممنٹ،ڈاکٹر صلاح حسن، منیزہ شمسی، پروفیسر ڈاکٹرسفیر اعوان، ڈاکٹر منزہ یعقوب، پروفیسر ڈاکٹر تیمور کیانی، ڈاکٹر محمد حسن ظفر، ڈاکٹر محمد شیراز دستی، ڈاکٹر محمد عبداللہ، ڈاکٹر سونیا ارم سمیت دیگر ریسرچرز، ماہرین، سکالرزاور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سلطان ایم نواز تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر آصف رضا اور ڈاکٹر نادیہ انور نے مہمان مقررین اور شرکاء کو سووینئرز پیش کیے۔