اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں،پاکستانی حکومت اور عوام برطانیہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی طرف گامزن ہے، ملکی معیشت کی بحالی کے لیے سیاسی اتفاق رائے ناگزیر ہے، پاکستانی قوم ایک پرعزم قوم ہے اور ماضی میں ملک کو چیلنجز سے کامیابی کے ساتھ نکلا ہے، پاکستان برطانیہ کے ساتھ پارلیمانی اور اقتصادی تعاون سے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان بات چیت سے معیشت کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے، برطانیہ میں مقیم پاکستانی برطانیہ کی قومی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں،