ہائیکورٹ: سیاستدانوں سے سڑکیں، عمارتیں منسوب کرنے کے خلاف درخواست مسترد 

Apr 19, 2024

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سیاسی شخصیات کے نام پر سڑکوں، سرکاری عمارتوں، ہسپتالوں کے نام رکھنے کے خلاف درخواست غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ غیر ضروری درخواستیں دائر کرنے سے باز آجائیں، آئندہ آپ نے غیر ضروری درخواست دائر کی تو جرمانہ کروں گا۔

مزیدخبریں