مدینہ منورہ (اے پی پی)مدینہ منورہ میں 40 برس سے زائرین کو مفت چائے اور قہوہ پلانے والے شیخ اسماعیل انتقال کرگئے۔ ایس پی اے کے مطابق شیخ اسماعیل کا تعلق شام کے شہر حماہ سے تھا، وہ 50 سال سے مدینہ منورہ میں مقیم تھے۔ شیخ مدینہ منورہ آنے والے ہر زائر کو ڈسپوزایبل کپس میں گرما گرم چائے یا کافی مفت پیش کیا کرتے تھے۔