گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گیپکو کے 20 افسران و ملازمین کی گرفتاری کے بعد نادہندہ ہونے کی بنا پر گیپکو کی طرف سے ایف آئی اے کے3 دفاتر کی بجلی واجبات وصول کئے۔ بحال کردی گئی 'جبکہ گیپکوریجن میں ہڑتال کے باعث سائلین دوسرے روز بھی خوار ہوتے رہے 'اووربلنگ اور بلنگ کی رقوم میں مبینہ خوردبرد کے الزام میں ایف آئی اے کی طرف سے گیپکو کے 20افسران و ملازمین کی گرفتاری کے بعد گیپکو انتظامیہ کی طرف سے ایف آئی اے کے تین دفاتر کی بجلی منقطع کر دی گئی تھی جس کی وجہ ایف آئی اے کی طرف سے پچھلے دس ماہ کے دوران ایک بھی بل جمع نہ کروانا اور 95لاکھ کی رقم واجب الادا ہونا بتائی گئی تھی ایف آئی اے عملہ نے مبینہ طور پر ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی بحال کرلی تھی۔ بعد ازاں ایف آئی اے کے تینوں دفاتر کی بجلی واجبات وصول کیے بغیر بحال کر دی گئی ہے۔ 'ادھر گیپکو ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ گرفتار افسران کے خلاف مزید ریمانڈ حاصل نہیں کیا جائے گا۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 18 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیاگیا، مجموعی طور پر271 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 127کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 7 کمرشل،2 زرعی اور262 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 1 لاکھ 94 ہزار 3 سو 47 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 57 لاکھ 65 ہزار8 سو29 روپے ہے۔ بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ سانگلہ ہل کے علاقے میں کنکشن کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے، قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں کنکشن کو1 لاکھ 30 ہزارروپے، شاہدرہ کے علاقے میں ایک ملزم کو 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور شاہدرہ میں ہی ایک اور ملزم کو 1لاکھ 10 ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔ انسداد بجلی چوری مہم کو 212 روزمکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 72 ہزار 9 سو 85 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 69 ہزار9 سو18 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 29 ہزار8 سو 85 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 8 کروڑ 86 لاکھ 36 ہزار 8 سو 42 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب 32 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار5 سو 30 روپے ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔