کوٹ عبدالمالک: پسند کی شادی پر چھوٹے بھائی نے بہن قتل کر دی 

فیروزوالہ (نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک ( شریف  پارک)  میں پسند کی شادی کرنے پر چھوٹے بھائی نے گولی مار کر اپنی بڑی بہن کو ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شریف پارک کے رہنے والے محنت کش کی بیٹی صدف 25 سالہ ایک سال قبل گھر سے بھاگ گئی تھی جس نے بعد میں   پسند کی شادی کر لی۔ لڑکی کے والدین نے صلح کے بہانے اسے اپنے گھر لے آئے، بعد میں طلاق حاصل کر لی۔ وقوعہ کے وقت دونوں بہن بھائی گھر میں موجود تھے کہ اس دوران حسنین رفیق  کا اپنی بہن کے ساتھ  کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر حسنین نے اپنی بڑی بہن صدف بی بی کے سر پر گولی مار کر اسے ہلاک کر دیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...