جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد حکام نے سونامی الرٹ جاری کردیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے 11 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر نقل مکانی کی ہدایت کی ہے۔روانگ آتش فشاں میں 24 گھنٹے کے دوران کم ازکم 5 دھماکے ہوئے۔
انڈونیشیا، آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Apr 19, 2024