فیصل آباد: عمر ایوب، شبلی فراز کی خصوصی عدالت پیشی، 9 مئی مقدمات میں عبوری ضمانت 

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری 11 مئی تک منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر درج مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز سیشن ڈیوٹی جج جاوید الحسن چشتی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ بابر اعوان بھی دونوں رہنماؤں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جہاں قانون دان بابر اعوان نے عدالت میں اپنے دلائل دئیے۔ بابر اعوان نے کہا کہ عدالت کا نوٹس اب ملا ہے شامل تفتیش ہو جاتے ہیں، عدالت نے دونوں رہنمائوں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری 11 مئی تک منظور کر لی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...