وزیراعلیٰ پنجاب کی پرفارمنس ٹک  ٹاک تک ہے: زرتاج گل، ضمانت میں توسیع

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور ورکرز آئین اور قانون پر یقین رکھتی ہے۔ سعودی عرب کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ایرانی صدر بھی آرہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب کی پر فارمنس ٹک ٹاک تک ہے، فارم 47 والے باپ بیٹی خود تندور پر روٹیاں پکا رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد احاطہ عدالت میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ  نو مئی کو ڈیرہ غازی خان میں موجود تھی، پو رے پنجاب میں میرے اوپر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ قبل ازیں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی عبوری ضمانت میں 10 مئی تک کی توسیع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...