فیروزوالہ ( نامہ نگار) کالا شاہ کاکو کے قریب کار سواروں نے ایک کروڑ تاوان حاصل کرنے کی خاطر تاجر کو اغوا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کامونکی کا تاجر محمد الیاس ڈرائیور کے ہمراہ کالا شاہ کاکو کے قریب واقع نجی ہوٹل سے کھانا کھانے کے بعد گاڑی پر سوار ہوا ہی تھا کہ دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ بعد میں اغوا کاروں نے مغوی کے ورثاء سے ٹیلی فون کے ذریعے ایک کروڑ تاوان مانگا، نامعلوم افراد کے خلاف فیروز والا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔