شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہ میاں نواز شریف کا وژن عوام کی فلاح و بہبود ہے جس کی تکمیل کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کوشاں ہیں۔ روٹی کی قیمت میں کمی کر کے عام آدمی کو مثالی ریلیف فراہم کیا گیا۔ جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خراج تحسین کی حقدار ہیں۔ پنجاب حکومت کی طرف سے روٹی کی قیمت کم کرنے کے فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد کروانے کیلئے اٹھائے گئے کڑے اقدامات عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی کا ذریعہ ثابت ہوئے ہیں اور گراں فروشی کی روک تھام ممکن ہوئی ہے۔ تندور مالکان کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، اگر اب آٹے کی قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی ہے تو اس کا ریلیف بھی عام آدمی کو ملنا چاہیے۔
عوامی فلاح و بہبود، نواز شریف کا وژن، مریم تکمیل کے لئے کوشاں: عارف سندھیلہ
Apr 19, 2024