لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نارروال میں گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوری مقدمہ درج کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گاڑی کی نشاندہی اور ملزموں کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔
نارووال میں گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت پر وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا: عظمیٰ بخاری
Apr 19, 2024