بھارت: یونیفارم کی بجائے زعفرانی کپڑے پہننے کی اجازت نہ دینے پر ہندوؤں کا سکول پر حملہ، استاد پر تشدد

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں یونیفارم کی بجائے زعفرانی کپڑے پہننے کی اجازت نہ دینے پر ہندو انتہا پسندوں نے سکول پر حملہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ میں بلیسڈ مدر ٹریسا سکول کے پرنسپل جے مون جوزف نے زعفرانی لباس پہن کر سکول آنے والے طلبہ سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ مذہبی تہوار منا رہے ہیں، جس پر پرنسپل نے طلبہ کو کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے سکول پر حملہ کرکے استاد کو زدوکوب کیا جبکہ پولیس نے بھی سکول پرنسپل سمیت سٹاف کے دو لوگوں پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن