ہائیکورٹ نے 7 دن تک فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا 

لاہور (خبر نگار) جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق وزیر فواد چوہدری کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں عدالت نے 36 کیسوں میں پولیس کو سات دن تک فواد چوہدری کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست 18 اپریل کو چیف جسٹس کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ فواد چوہدری کو گرفتار نہ کرنے کا حکم 18 اپریل سے شروع ہوگا۔ فواد چوہدری ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ فواد چوہدری 36 کیسوں میں ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے۔ آئی جی پولیس نے فواد چوہدری کے خلاف درج 36 کیسوں کی رپورٹ پیش کی۔ فواد چوہدری عبوری ضمانتوں میں ٹھیک 10 بجے ویڈیو لنک پر ماتحت عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...