ڈالر 9 پیسے مہنگا، سونے کی قیمت 1700 روپے تولہ گر گئی 

کراچی (کامرس رپورٹر) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قدر بڑھ کر 278.44 روپے ہو گئی۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 9 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر 279.66 روپے پر جا پہنچی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 40 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قدر 295.15روپے سے بڑھ کر 296.25 روپے ہو گی تاہم 72 پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر 345.77 روپے سے بڑھ کر346.49روپے پر جا پہنچی۔ دوسری طرف  عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 17ڈالر کی کمی سے 2395ڈالر پر آگیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 1700روپے سستا ہو کر 2لاکھ 50ہزار 200روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح1458روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...