نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں 19 اپریل سے شروع ہونے والے عام انتخابات 7 مراحل میں یکم جون تک ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خبرایجنسی کے مطابق بھارت میں انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا، سب سے اہم امیدوار موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کو قرار دیا جارہا ہے جبکہ حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کا اہم چہرہ راہول گاندھی انتخابی میدان میں ہیں۔