جسٹس اشتیاق ابراہیم پشاور، جسٹس ہاشم کاکڑ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف نامزد 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور بلوچستان ہائیکورٹ کے لئے چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ کے ناموں کی منظوری دے دی گئی۔ صدر مملکت نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ منظوری دے دی۔ وزارت قانون نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشن ججز کو مستقل جج بنانے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پشاور ہائیکورٹ کے مستقل جج مقرر کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن