پی ٹی آئی والے پراپیگنڈا کر کے دوسرے ملکوں سے تعلقات خراب کرنا چاہتے: خواجہ آصف

Apr 19, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے پراپیگنڈا کر کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے لیے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مذہبی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سعودی عرب سے متعلق بیان پر خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی مقاصد اور انارکی پھیلانے کے لئے ایسے بیانات دیئے جاتے ہیں تاکہ کوئی سرمایہ کاری کے لئے نہ آئے۔ یہ ملک کے ساتھ دشمنی ہے۔ یہ ایک منظم مہم کے تحت کیا جاتا ہے۔ ان کو احساس ہو رہا ہے کہ ان کی سیاست بند گلی میں داخل ہو چکی ہے۔ ملک دشمنی کا رویہ پہلے بھی رکھا گیا۔ یہ ملک میں انارکی چاہتے ہیں۔ ان کے ساتھ ملک دشمن جیسا سلوک ہونا چاہئے۔

مزیدخبریں