راولپنڈی (جنرل رپورٹر)الخدمت فانڈیشن پاکستان نے غزہ کے فلسطینی مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے فلسطینی طلبہ کے اعزاز میں ظہرانے کااہتمام کیا مرکزی سیکرٹری جنرل سیدوقاص جعفری نے پاکستان میں زیرتعلیم فلسطینی طلبہ کااستقبال کیا اورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فانڈیشن گزشتہ 190 دنوں سے غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے الخدمت پاکستان اور مصرمیں زیرتعلیم غزہ کے طلبہ وطالبات کی دیکھ بھال اور انہیں مالی امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے الخدمت فانڈیشن نے غزہ ریلیف کی دیگرسرگرمیوں کے ساتھ ان طلبہ کیلئے بھی بجٹ کی منظوری دی ہے پاکستان میں موجود طلبہ کو اسکالرشپ اور مالی امداد فراہم کی جاچکی ہے جبکہ مصرکے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر غزہ کے فلسطینی طلبا کیلئے اسکالرشپ اورمالی امداد کی فراہمی کاعمل جلد مکمل کرلیاجائے گا فلسطینی طلبا نے الخدمت اور پاکستانی عوام کا غزہ میں مسلسل تعاون اور امدادی سرگرمیوں پر شکریہ ادا کیا نائب صدر الخدمت سید احسان اللہ وقاص، ایم ڈی الخدمت گلوبل شاہد اقبال اور سماجی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے اراکین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔