راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق ڈاکٹر عامر رسول نے ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ کے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔ ڈاکٹر عامر رسول محکمہ پیسٹ وارننگ میں عرصہ20 سال سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔اس ترقی سے قبل ضلع فیصل آباد ڈویژن میں ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ کے عہدے پر تعینات تھے۔ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ پنجاب عامر رسول نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد صوبہ بھر میں کاشتکاروں معیاری زرعی ادویات کی دستیابی کے سلسلے میں حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انھوں نے کہا کہ محکمہ پیسٹ وارننگ پنجاب کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات کی دستیابی کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا اور اس ضمن میں تمام متعلقہ افسران کو ایسے تمام عناصر جو غیر معیاری زرعی ادویات کے دھندے میں ملوث پائے جائیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ صوبہ بھر میں فصلوں کے ضرررساں کیڑوں کے کنٹرول کیلئے پیسٹ الرٹس جاری کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں نے ڈاکٹر عامر رسول کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک تمناں کا اظہار کیا۔