اٹک (نامہ نگار ) تین سالہ معصوم فرشتے نما بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، نامعلوم ملزم کے خلاف اپنے ہی ساتھی کو اسلحہ آتشیں سے ہلاک کرنے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق مورخہ 15 اپریل کو سعید محمد ولد کلہچ مراد سکنہ افغانستان حال اٹک شہر نے ماڈل پولیس اسٹیشن سٹی اٹک میں درخواست دی کہ میرا بیٹا ابوبکر بعمر 3 سال گھر کے باہر کھیل رہا تھا اور کافی دیر گزرنے کے بعد گھر نہ آیا جس کو اپنے طور پر تلاش کرتے رہے ہیں جو کہ نہ ملا ہے جس پر تھانہ سٹی اٹک پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے اس واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سٹی اٹک مجاہد عباس اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر معصوم فرشتہ کو اغواء کرنے والے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا ٹاسک سونپا تھا۔