گوجرخان (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مرادحسین نیکوکار ہ سے چیئرمین سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مرزاشاہد محمود کی ملاقات، اس موقع پر نان بائی ہڑتال پر گفتگو ہوئی مرزاشاہد محمود نے کہا کہ میں بطور آٹاڈیلرایسوسی ایشن کے صدرہونے کی حیثیت سے نان بائیوں کو اپنی طرف سے نہایت کم اورمناسب ریٹ پرآٹافراہم کروں گاجس پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے سراہااور کہا کہ نان بائیوں کی ہڑتال ختم ہونی چائیے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جو نان،روٹی کاریٹ مقرر کیاگیا ہے اس پر ہرصورت عمل درآمد کروایا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کے ساتھ فی میل لائبریری کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ شہر گوجرخان کوخوبصورت بنانے کے لئے اپنا کرداراداکروں گا میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لئے کھلے ہیںتمام کام ہمیشہ ترجیحی بنیادوں اور میرٹ پرہوں گے۔