فتح جنگ (نامہ نگار)جنت البقیع کی از سر نو تعمیر کیلئے فتح جنگ پریس کلب کے سامنے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حسین مقدسی کی ہدایت پر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، پر امن ماتمی احتجاجی جلوس کی قیادت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے عہدیداروں نے کی جلوس غلام شبیر بھٹی کی رہائش گاہ کھوڑ روڈ سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب مین چوک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ میں تبدیل ہو گیا مظاہرین سے سید مطلوب حسین،ملک غضنفر عباس قمی،سردار آفتاب خان ،خورشید حیدری،مقصود جعفری،زوار اکرام حسین،سید ارشد شاہ نے خطاب کیا اس موقع پر سردار توقیر خان،سردار نیاز خان،،فیاض شاہ بھال،طاہر اقبال جعفری،سمیت بڑی تعداد میں تحریک نفاز جعفریہ کے کارکنوں نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی نے جو آواز جنت البقیع کے بلند کی آج پوری دنیا میں گونج رہی ہے مسلمان اگر اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں تو انہیں جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کی عظمت رفتہ بحال کرنا ہوگی، تمام مسلم ممالک کو ایران کی طرح مظلوم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دینا ہو گا ،امت مسلمہ متحد ہو کر ہی عالم کفر کا مقابلہ کر سکتی ہے ۔
جنت البقیع کی از سر نو تعمیر کیلئے فتح جنگ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
Apr 19, 2024