حضرو (نمائندہ نوائے وقت) معروف سیاسی سماجی شخصیت ملک شمشیر اسلم نے کہا ہے کہ حقوق اٹک کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتے رہیں گے ہائی کورٹ سے انصاف ملا تو اٹک ترقی یافتہ ضلعوں میں شامل ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا حلقہ کے عوام سے اٹوٹ انگ رشتہ عوام کی بے لوث خدمت ہی ہمارا فرض اولین ہے حلقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے مشکل الیکشن میں جن لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا انہیں کسی میدان میں تنہا نہیں چھوڑیں گے منتخب نمائندہ نہ ہونے کے باوجود بھی حلقے کی سڑکوں کے لیے 50 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کروائی تھی جس کی وجہ سے علاقے میں سڑکوں کی حالت بہتر ہوئی انہوں نے کہا کہ ملک امین اسلم کی زیر قیادت حقوق اٹک کی جنگ جاری رہے گی اپنا حق حاصل کرنے کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتے رہیں گے ہائی کورٹ میں کی جانے والی حقوق اٹک رٹ کے حوالے سے ریلیف ملنے کا امکان ہے 20 سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود غازی بروٹھا ٹرائلٹی سے ضلع اٹک کے عوام کو محروم رکھا گیا جو یہاں کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ سے انصاف کی توقع بہت جلد اسی حوالے سے انے والی تاریخ میں بھی حقوق اٹک کے حوالے سے واضح ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ وفا کی سیاست کی ہے حلقے کے عوام کو ہمیشہ عزت دی اور ائندہ بھی عزت دیتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ مشکل الیکشن میں ساتھ دینے والے کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ملک شمشیر اسلم نے کہا کہ ملک امین اسلم نے سابقہ دور میں اٹک میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے جس کی وجہ سے یہاں کے دیرینہ مسائل حل ہوئے ہماری سیاست کا مقصد ہی عوام کی خدمت کرنا ہے اور یہ سلسلہ ائندہ بھی جاری رہے گا۔