کلرکہار(نامہ نگار )تھریشر مالکان ،ہارویسٹر مالکان غریب کسانوں کا خون چوسنے لگے ، 5سے6ہزار روپے فی گھنٹہ وصول کرنے لگے ۔غریب کسان ان کے سامنے بے بس،دوسری اشیاء کی طرح ان کے بھی سرکاری ریٹ لسٹ مقرر کیے جائیں اور ان پر سختی سے عمل کروایا جائے ۔حالیہ دنوں میں گندم کی کٹائی اور صفائی کا سیزن عروج پر ہے لیکن تھریشر اور ہارویسٹر مالکان نے منہ مانگے ریٹ مقرر کر رکھے ہیںاور مبینہ طور پر 5سے 6ہزار روپے فی گھنٹہ کے حساب سے کسانوں سے وصول کر ہے ہیں جس کی وجہ سے غریب کسان جو کہ پہلے ہی مہنگے بیج اور کھادیں ڈال کر عاجز آ چکا تھا رہی سہی کسر اب تھریشر اور ہارویسٹر مالکان منہ مانگے ریٹ وصو ل کر کے اس کا خون نچوڑ رہے ہیں کسانوں کے وفد نے کلرکہار پریس کلب میں بتایا کہ اگریہی حال رہا تو ہم حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری ریٹ پر گند م نہیں فروخت کرسکتے اس لیے ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ دوسری اشیاء کی طرح ان کے بھی باضابطہ سرکاری ریٹ لسٹ طے کرے اور گائوں گائوں اپنے نمائندوں کے ذریعے اس کی منادی کروائیں اورکاغذی کاروائیوں کے علاوہ عملی طور پر ان ریٹ لسٹ پر سختی سے عمل کروائیں تاکہ غریب کسانوں کو ان کے ظلم و ستم سے بچایا جا سکے تاکہ حکومت پنجاب کے دیے گئے ریٹ پر گندم کی فروخت کو یقینی بنایا جا سکے ۔
کلرکہار،تھریشر مالکان غریب کسانوں کا خون چوسنے لگے
Apr 19, 2024