مٹھیال (نامہ نگار)مٹھیال اٹک روڈ پرتھٹہ گاؤں سے باباموڑ تک کے حصہ کے دونوں اطراف درختوں کی جھکی کانٹے دارشاخیں حادثات کا سبب بننے لگیں مٹھیال اٹک روڈ کے دونوں اطراف لگے درختوں کی روڈ کے اوپر جھکی شاخوں کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے وہیں پر موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ متعلقہ محکموں نے چپ سادھ رکھی ہے روزانہ کئی مسافر مٹھیال اٹک روڈ کے تھٹہ گاؤں تا باباموڑتک کے حصہ کے دونوں اطراف درختوں کی جھکی کانٹے دارشاخوں سے ٹکرا کر زخمی ہو چکے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے فوری طورپرمٹھیال اٹک روڈ کے تھٹہ گاؤں تا باباموڑ تک کے حصہ پر درختوں کی ان جھکی کانٹے دار شاخوں کی کٹائی کرکے روڈ کلئیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوامی سفری مشکلات میں آسانی ہو۔
مٹھیال اٹک روڈ پر درختوں کی جھکی کانٹے دارشاخیں حادثات کا سبب بننے لگیں
Apr 19, 2024