گوجرخان (نامہ نگار) گوجرخان جی ٹی روڈ ڈی ایس پی دفتر کے سامنے پولیس ناکے پر کار چور گینگ اور پولیس کے درمیان فائرنگ ایس ایچ او تھانہ گوجر خان ملک کاشف اقبال نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب کیا ملزمان ٹرک سٹینڈ کے ایریا میں راولپنڈی سے چرائی گئی کار چھوڑ کر فرار ملزمان کی تلاش میں پولیس کی بڑی تعداد رات گئے تک سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ملک کاشف کے مطابق راولپنڈی کے ایریا سکیم تھری سے عدنان نامی شہری کی گھر کے باہر کھڑی کار چور چوری کر کے فرار ہوئے تو اس نے فوری اطلاع 15 پر کی پولیس نے ناکہ بندی کی ملزمان کار کو بذریعہ جی ٹی روڈ گوجرخان کی طرف لائے روات مندرہ کے ایریا سے ملزمان پولیس ناکے توڑتے ہوئے جب گوجر خان ڈی ایس پی دفتر کے سامنے پہنچے جہاں ایس ایچ او ملک کا شف پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ لگائے کھڑے تھے تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے بھی فائرنگ کی گاڑی پر بھی فائر لگے ملزمان گاڑی بھگا کر ٹرک سٹینڈ کی طرف لے آئے جہاں گاڑی چھوڑ کر قریبی آبادی میں روپوش ہو گئے پولیس تھانہ گجر خان کی نفری نے رات گئے قریبی آبادی کے ایریا کا سرچ آپریشن جاری رکھا ایس ایچ او تھا نہ گوجرخان ملک کاشف کی دبنگ کاروائی کو شہریوں نے سراہا ہے،ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔
گوجرخان، پولیس ناکے پر کار چور گینگ اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
Apr 19, 2024