کلرکہار(نامہ نگار )پٹرولنگ پولیس کا عوام کے شناختی کار ڈ چیک کرنا احسن اقدام لیکن روزانہ کی بنیاد پر عوام کے قیمتی وقت کا ضیاع ،ایسا طریقہ کار وضع کیا جائے کہ ایک دفعہ چیک ہونے کے بعد ہفتہ بعد دوبارہ چیک کیا جا سکے ،ملازم ،مریض ،اور خواتین گھنٹوں گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکنے لگے ،اصلاح احوال کا مطالبہ ،تفصیل کے مطابق جہاں ایک طرف پٹرولنگ پولیس کا عملہ ناکے لگا کر شہریوں کے شناختی کارڈ کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے میں مصرو ف عمل ہے تو دوسری طرف روزانہ کی بنیاد پر آنے جانے والے مسافر اس عمل سے عاجز آ چکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ تحصیل میں چند کلو میٹر کے فاصلے پر پٹرولنگ پوسٹ کی دو چوکیا ں قائم ہیں ہمیں دونوں چوکیوں سے گزرنا پڑتا ہے اور دونوں چوکیوں پر شناختی کار ڈ چیک کروانے کا عمل دہرایا جا تا ہے جس کی وجہ سے ہمارا قیمتی وقت کا بہت ضیا ع ہو رہا ہے اور خصوصا بزرگ شہری ،خواتین ،ملازم ،اور مریضوں کو گھنٹوں گھنٹوں اس ازیت سے گزرنا پڑتا ہے جو کہ ایک تکلیف دہ امر ہے لہذا پٹرولنگ پولیس کے اعلی افسران سے ہماری گزارش ہے کہ بلاشبہ یہ ایک اچھا اقدا م ہے لیکن ایسا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے کہ ایک دفعہ چیک ہونے کے بعد اس کو ایسی سلپ جاری کی جائے جس سے ایک ہفتہ تک دوبارہ اس کو چیک کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔تاکہ عوام کا قیمتی وقت اور پولیس جوانوں کا بھی وقت بچایا جا سکے ۔لہذا ہماری پٹرولنگ پولیس کے اعلی افسران سے اس سسٹم پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے ۔