تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان ضلع جہلم کے زیر اہتمام عالمگیر ماتمی احتجاجی ریلی 

Apr 19, 2024

دینہ (نامہ نگار) آٹھ شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان ضلع جہلم کے زیر اہتمام عالمگیر ماتمی احتجاجی ریلی کا انعقاد،شرکائے ریلی سے علامہ سیّد شفقت علی نقوی،سیّد اخلاق حسین نقوی جنرل سیکریٹری ضلع جہلم،مذہبی رہنماملت جعفریہ سیّد نجم الحسن رضوی،سیّد ادیب مرتضیٰ اور دیگر مقررین کا خطاب۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز قائد ملت جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے فرمان پر عالمی یوم انہدام جنت البقیع 8 شوال کی مناسبت سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ تحصیل کونسل دینہ ضلع جہلم کے زیر اہتمام نکالی گئی،سالانہ احتجاجی ریلی امام بارگاہ ہڈالہ سیّداں سے بر آمد ہو کر منگلا روڈ سے ہوتی ہوئی دینہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی،مرکزی احتجاجی ریلی کی قیادت معروف عالم دین سیّد شفقت حسین نقوی،مرکزی جنرل سیکریٹری سیّد اخلاق حسین نقوی اورتحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے دیگر رہنماؤں نے کی، مختار جنریشن اور شرکائے ریلی نے ،دختر رسولؐ  حضرت فاطمہ زہرا س اور امہات المومنین و صحابہ کرام کے مزارات کو از سر نو تعمیر کرو کے نعرے بلند کر تے ہوئے غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام سے بھی یک جہتی اور اسرائیل کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا

مزیدخبریں