ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال مری کی تبدیلی عجلت میں کی گئی، ڈاکٹر مقیم احمد خان

Apr 19, 2024

مری(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ نون کے تحصیل کوارڈینیٹر ڈاکٹر مقیم احمد خان نے کہا ہے کہ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال مری کی تبدیلی کافی عجلت میں کی گئی ہے اس پر فوری نظر ثانی کی ضرورت ہے ڈاکٹر عبدالسلام انتہائی محنتی اور دیانت دار میڈیکل سپریٹینڈنٹ کے طور پر مری کام کر رہے تھے ان کے دور میں ہسپتال کی زمین پر ہونے والے قبضے کو بھی واگزار کروایا گیا اور ہسپتال کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے انتہائی اہم اقدامات کیے گئے پانی کے لیے ہسپتال کے اندر بورنگ کروائی گئی ہسپتال کی تمام زمین کی بانڈری وال بھی بنوائی گئی اس کے علاوہ دیگر انتظامی معاملات انتہائی دیانت داری سے سر انجام دے رہے تھے اور اسی وجہ سے کچھ نادیدہ ہاتھ اور اوپر والے افسران ان سے ناخوش تھے کیونکہ کمائی کا سلسلہ مکمل طور پر بند تھا انہیں انہوں نے اپنا کام انتہائی دیانت داری سے سرانجام دیا

مزیدخبریں