اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارا کا سبزی فروٹ منڈی کا دورہ 

Apr 19, 2024

گوجرخان (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارا نے علی الصبح سبزی فروٹ منڈی کا جائزہ لیا اور بولی میں شامل ہوئے تاکہ  سبزی فروٹ کی قیمتوں کو کنٹرول کیلئے جامع اقدامات اٹھائے جا سکیں اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان میاں مراد حسین نیکوکارا نے گوجرخان نے مارکیٹ کمیٹی کے نمائندے کو ہدایت جاری کیں کہ وہ روزانہ منڈی میں بولی کے عمل کی نگرانی کریں اور سرکاری ریٹ لسٹ جاری کریں تاکہ تاجر اپنا جائز نفع کماتے ہوئے شہریوں کو معیاری اور سستا فروٹ سبزی فروخت کر سکیں ۔اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے منڈی میں  آڑھتیوں کے اسٹاک رجسٹر بھی چیک کیے اور سبزی و پھل کی قیمت خرید اور فروخت کے ہمارے معلومات حاصل کیں اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے رکن کو منڈی میں سبزی و پھل کی ہونے والی بولی کے مطابق دوکانداروں کیلئے  ریٹ لسٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔تاکہ دوکانداروں سمیت شہریوں کو سبزی و پھل  سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فراہم ہوں۔اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان میاں مراد حسین نیکوکارا نے کہا ہے کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

مزیدخبریں