ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پرملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی جائے‘ امجد قمر 

Apr 19, 2024

اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ ) سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ نے وزیر خزانہ پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے ٹیکس قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی میں ملوث ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کریں۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور ٹیکس اکٹھا کرنے کے سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔سی آر ڈی کی جانب سے لکھے گئے خط میں فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے مطابق ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے ایک ہی برانڈ کے نئے ورژن کم قیمتوں پر متعارف کرائے گئے ہیں، ڈائریکٹر امجد قمر نے کہاکہ،ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کی طرف سے کھلی خلاف ورزیاں نہ صرف ٹیکس کے ضوابط کی خلاف ورزی ہیں بلکہ سگریٹ کو مزید سستا بناکر صحت عامہ کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں ۔

مزیدخبریں