پمزکی بچوں کی ایمرجنسی میں قیام سے اب تک دو لاکھ بچوں کا کامیابی سے علاج کیا گیا

Apr 19, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)اسلام آباد میں چائلڈ لائف فانڈیشن کے تحت چلائی جانے والی بچوں کی ایمرجنسی میں اگست 2022 میں قیام سے اب تک دو لاکھ بچوں کا کامیابی سے علاج کیا گیا ہے۔ یہ تعداد پاکستان میں شدید نوعیت کے امراض میں مبتلا بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پاتے ہوئے بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے۔ پاکستان میں یومیہ ایک ہزار بچے سنگین امراضمیں مبتلا ہوتے ہیں اس لیے ان کی جانیں بچانے اور شرح اموات میں کمی لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس چیلنج کو دیکھتے ہوئے چائلڈ لائف نے حل پر مبنی طریقہ اختیار کیا جس کے تحت ایمرجنسی دیکھ بھال کی اہمیت پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ایمرجنسی دیکھ بھال کی موثر سہولت فراہم کرتے ہوئے بچوں کی شرح اموات کو 50فیصد تک کم کیاچائلڈ لائف فانڈیشن نے حکومت کے ساتھ پبلک پرائیوٹ اشتراک کے زریعے پمز اسلام آباد میں اگست 2022میں بچوں کے ایمرجنسی رومز کو فعال کیا۔ اس اقدام کے تحت ایمرجنسی کے پورے انفرااسٹرکچر کو ازسرنوع تعمیر کرتے ہوئے فعال طبی دیکھ بھال کے لیے معاون ماحول تشکیل دیا گیا۔ چائلڈ لائف فانڈیشن نے ایمرجنسی رومز میں طبی ماہرین تعینات کرتے ہوئے جان بچانے والے جدید آلات اور ٹیکنالوجیز سمیت اسٹیٹ آف دی آرٹ فارمیسی سے لیس کیانو تزئین شدہ شدہ ایمرجنسی رومز میں شامل کی جانے والی بنیادی سہولتوں میں اہم اور جان بچانے والی ادویات سے لیس فارمیسی شامل ہے جس میں پینتالیس روز کی ضرورت کی ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔

مزیدخبریں