کیسپرسکی نے تین سال میں سو انفوسٹیلر اقسام کی نشاندہی کی

اسلام آباد(خبرنگار)وائرس ڈیولپمنٹ مارکیٹ معلومات کو ہدف بنانے والے جدید لوما وائرس جیسے دیگر مالوئیرز کے ساتھ فروغ پا رہی ہے تا ہم پچھلے تین سالوں سے ریڈ لائن اب بھی سائبر حملہ آوروں کے ذریعہ ڈیٹا چوری کرنے والا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مالوئیر ہے کیسپرسکی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ انٹیلی جنس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2023میں پاس ورڈ چوری کرنے والے حملوں کے ذریعے نشانہ بنائے گئے 55فیصد آلات ریڈ لائن میلویئر سے متاثر ہوئے ہیںڈارک ویب پر تجارت کی جانے والی یا آزادانہ طور پر تقسیم کی جانے والی لاگ فائلوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ریڈ لائن 2020سے 2023تک 51فیصد انفوسٹیلر انفیکشنز میں استعمال ہوئی مجموعی طور پر لاگ فائلوں سے میٹا ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے 2020اور 2023کے درمیان کیسپرسکی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ انٹیلی جنس کے ذریعے تقریبا 100الگ الگ انفوسٹیلر اقسام کی نشاندہی کی گئی

ای پیپر دی نیشن