لڑائی جھگڑوں میں تین افراد زخمی

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لڑائی جھگڑوں میں تین افراد زخمی ہو گئے،تھانہ کھنہ کو عبیداللہ نے بتایا کہ کمرے میں تھا کہ کاشف آیا جس نے آ تے ہی حملہ کر دیا جس سے زخمی ہو گیا کاشف سے پہلے تلخ کلامی ہوئی تھی تھانہ ہمک کو ڈاکٹر قالب آفتاب نے بتایا کہ سکیم تھری سے گھر جانے کیلئے نکلا تو راستے میں فضل خان اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا اور فائرنگ کرکے زخمی کر دیا، تھانہ لوہی بھیر کو طاہربی بی نے بتایا کہ پولیس فانڈیشن گھر میں کپڑے دھو رہی تھی کہ رمضان آ گیا جس کو منع کیا تو اس نے اور اس کے ساتھیوں نے امرپیٹ کرکے زخمی کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن