جوہر سلیم کی صدر انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز تقرری کے حوالے سے تقریب

Apr 19, 2024

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) سابق سیکرٹری خارجہ امور جوہر سلیم کی بطور صدر انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز (آئی آر ایس) تقرری کے تناظر میں میڈیا کے نمائندوں کے لئے میٹ اینڈ گریٹ سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ آئی آر ایس کو پاکستان کے قدیم ترین تھنک ٹینکس میں سے ایک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 1982 میں قائم ہونے والا یہ ادارہ جنوبی ایشیا، مغربی ایشیا اور وسطی ایشیا پر مرکوز تحقیق کرتا ہے، تاہم پاکستان کی خارجہ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی تحقیق کا بنیادی ستون ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے پاس اس وقت 9 پروگرام ہیں جن میں ایران، ہندوستان، افغانستان، چین، وسطی ایشیا، علاقائی تنازعات اور انسانی سلامتی، علاقائی موسمیاتی لچک کو مضبوط بنانا، جنوبی ایشیائی اقتصادی سلامتی، سائبر سیکورٹی شامل ہیں۔

مزیدخبریں