اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی سی ایل گروپ نے سال کی پہلی سہ ماہی کی آمدن میں14 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا جس کا باقاعدہ اعلان منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلا س میں بتایا گیا کہ سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا اور پاکستان میں ایک بڑے ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ کی حیثیت سے اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا گیا ہے ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مطابق کمپنی کی آمدنی میں اضافے کی بڑی وجہ کنزیومر کے شعبے میں مضبوط کارکردگی تھی، جس میں فکسڈ براڈ بینڈ، موبائل ڈیٹا، اور بزنس سلوشنز کی ترقی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ پی ٹی سی ایل گروپ پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی سال بہ سال 14 فیصد اضافے کے ساتھ 49 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے
پی ٹی سی ایل کا پہلی سہ ماہی کی آمدن میں14 فیصد اضافے کا اعلان
Apr 19, 2024