راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ چونترہ کے علاقہ راجڑ میں ایک مرد اورخاتون قتل کردیئے گئے وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی پولیس نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت محسن اور رانی بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے،ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ سابقہ رنجش کا شاخسانہ ہے نعشوں کوپوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف زاویوں پر تحقیقات شروع کردی ہے۔