راولپنڈی (جنرل رپورٹر)چکلالہ کینٹ بورڈ کے وائس پریزیڈنٹ مرزا خالد محمود کا کہنا ہے بطور وائس پریذیڈنٹ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں کروڑوں کے ترقیاتی کام کرائے کینٹ کے تمام کونسلرز کیساتھ رابطے میں رہتا ہوں ان کو بھی ترقیاتی فنڈز جاری کرائے ،تنقید سے کبھی نہیں گھبرائے ہمیشہ عوامی خدمت کی او ر مستقبل میں بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا کینٹ بورڈ کے تمام کونسلرز گواہی دینگے کہ پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر تمام کونسلرز کو ترقیاتی فنڈز جاری کرتا ہوں چکلالہ کینٹ میں پانی کے مسئلے کا ادراک ہے پانی کا مسئلہ بھی جلد حل کر لیں گے