راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنررا ولپنڈ ی ڈویژن انجینئرعامرخٹک کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سید نذارت علی سمیت علمائے کرام نے شرکت کی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ علمائے کرام معاشرے میں بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں امن و امان قائم رکھنے میں علمائے کرام نے ہمیشہ بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھایا۔ علمائے کرام مذہبی ہم آہنگی کو پروان چڑھا رہے ہیں نواجوان نسل کی کردار سازی میں علمائے کرام کو اہمیت حاصل ہے امن کمیٹی کے فعال کردار کی بدولت ناخوشگوار واقعے سے محفوظ ہیں کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ مذہبی تہواروں کے موقع پر انتظامیہ کے ساتھ علما کرام متحرک کرادار ادا کرتے ہیں مسائل کے حل کے لیے علما کرام کر ساتھ مل کر کام کریں