3کروڑ6لاکھ97ہزار705روپے کے چیک بینکوں سے ڈس آنر

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)3کروڑ6لاکھ97ہزار705روپے کے چیک بینکوں سے ڈس آنر ہو گئے تھانہ بہارہ کہو کو ڈاکٹر عمار نے بتایا کہ شفیق احمد نے کرائے کی مد میں 8لاکھ47ہزار 705روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ کوہسار کو امان اللہ نے بتایا کہ فراش ٹان کا رہائشی ہے راحیل منیر نے امانت کے طور پر 33لاکھ50000روپے لئے واپسی پر اس نے چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ شالیمارکو ہزار گل نے بتایا کہ گاڑیوں کے لین دین کے سلسلے میں جمشید کو 12لاکھ روپے دیئے واپس مانگے تو اس نے چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ شالیمار کو سید محمد رضارضوی نے بتایا کہ عبدالحئی کو 40لاکھ روپے دیئے تھے جس نے واپسی پر چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا،  تھانہ ترنول کو ظہیر خان نے بتایا کہ اعظم خان نے جائیداد کے سلسلے میں 1کروڑ18لاکھ روپے کے چیک دیئے جو ڈس آنر ہو گئے،تھانہ سنگجانی کو قاسم خان نے بتایا کہ اسد محمود کو ایکسویٹر مشین 95لاکھ روپے میں فروخت کی جس نے چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...