وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ دہشتگردی کےمکمل خاتمےتک چین سےنہیں بیٹھیں گے۔تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےلانڈھی میں غیرملکیوں کی گاڑی پرحملےکی وزیراعظم شہبازشریف نےشدیدالفاظ میں مذمت کی۔وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پولیس کی بر وقت کارروائی سے ہم کسی بڑے جانی نقصان سے بچ گئے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر مذموم کارروائی کو ناکام بنائیں گے۔وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔شہبازشریف نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کےلئے جلد صحت یابی کی دعاکی۔