اولمپئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے جنوبی افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔اولمپئن ارشد ندیم جنوبی افریقا کے شہر پوسچر ٹروم میں موجود ہیں اور وہ 5 ہفتے کی ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقا گئے ہیں۔ارشد ندیم پہلے مرحلے میں فزیکل ٹریننگ میں مصروف ہیں جبکہ آئندہ ہفتے سے تھرو کا آغاز کریں گے۔ارشد ندیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ بڑی شاندار جاری ہے، فزیکل ٹریننگ کی وجہ سے پہلے سے بہتر محسوس کررہا ہوں، کوچز کے پلان کے مطابق جلد تھرو کا بھی آغاز کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پیرس اولمپکس میرا ہدف ہے، جلد ردھم میں واپس آجاؤں گا، کوشش ہے کہ پیرس اولمپکس سے قبل کم از کم 2 ایونٹس میں شرکت کروں۔
اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم نے جنوبی افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کردیا
Apr 19, 2024 | 13:13