وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈاپورکیخلاف غیر قانونی شراب اور اسلحہ کیس میں گواہان طلب

اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت نے وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈاپورکے خلاف غیر قانونی شراب اور اسلحہ کیس میں گواہان کو طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت  نے منظور کرلیا اور گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن