یمن میں  سیلاب نے تباہی مچا دی  شہریوں کو وارننگ  جاری

Apr 19, 2024

صنعا  (اے پی پی) سلطنت عمان اور امارات میں آنے والا 75 سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب یمن  تک پہنچ گیا۔العربیہ  کے مطابق  یمن میں حضرموت اور مھرہ کے علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث  سیپابی پانی  ہر طرف پھیل گیا۔  اردو نیوز  کے مطابق  موسمیاتی مراکز نے آنے والے گھنٹوں کے دوران طوفانی بارش سے متاثرہ علاقوں میں شدید سیلاب کے خطرے سے خبردار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاص طور پر مشرقی یمن میں حضرموت اور مھرہ گورنریوں میں صورتحال خراب ہو سکتی  ہے   ۔ نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی اینڈ ارلی وارننگ نے کو انتباہ جاری کیا کہ شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش صحراں اور بلند مقامات پر ہو رہی ہے۔ اسی طرح شبوہ، حضرموت،مھرہ ،ریمہ، ذمار، اِب، تعز، ضالع، لحج ہائٹس، ابین، بیضا اور مراب کی گورنروں کے کچھ حصوں میں بھی بارش خطرناک حد تک پہنچ سکتی ہے۔

مزیدخبریں